منگلورو ،11؍ اگست (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر چپل کے تلے میں چھپا کر اسمگل کیا گیا کسٹمز افسران نے ضبط کیا اور مسافر کو اپنی تحویل میں لیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والا مسافر جب دبئی سے آنے والے اسپائس جیٹ طیارے کے ذریعے منگلورو انٹرنیشنل پر اترا تو کسٹمز افسران نے تلاشی کے دوران اس کے پاس موجود سینڈل کے تلے سے 332 گرام وزنی 24 کیرٹ خالص سونا بر آمد کیا جس کی مالیت کا اندازہ 17.43 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔